لندن : برطانوی عدالت نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کے لیے دائر کی گئی درخواست مسترد کردی۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی انسانی حقوق کے گروپ نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق لیگل ایڈووکیسی گروپ نے برطانیہ کی اسرائیل کے لیے ہتھیار روکنے کی پٹیشن دائر کی تھی۔دوسری جانب مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی چھاپا مار کارروائی کے دوران فائرنگ سے 25 سالہ فلسطینی شہید ہوگیا۔جنین میں اسرائیلی فوج کی فضائی کارروائی میں بھی 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
