برطانوی فوجیوں کا ٹونی بلیئر سے خطاب واپس لینے کا مطالبہ

   

لندن : برطانیہ میں لاکھوں سابق فوجیوں نے وزیراعظم ٹونی بلیئر سے’سر‘ کا خطاب واپس لینے کی درخواست پر دستخط کردیے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 10لاکھ سے زائد سابق فوجیوں نے ملکہ برطانیہ کی جانب سے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کو نوازے گئے اعلیٰ ترین اعزاز ’آرڈر آف دا گارڈر‘ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق فوجیوں نے یہ پٹیشن عراق جنگ کے تناظر میں پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ ٹونی بلیئر نے برطانیہ کے آئین کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور مشرق وسطیٰ میں ان کی پالیسیوں سے شہریوں اور اہلکاروں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔