غزہ : فلسطین میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے برطانیہ کی جانب سے دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے پر کڑی تنقید کی۔ حماس نے متنازعہ فیصلے کو فلسطینی قوم اور ان کے مسلمہ حقوق کے خلاف جارحیت کا تسلسل قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ بدقسمتی سے برطانیہ اپنے پرانے جرم پر قائم ہے۔ فلسطینی عوام کے خلاف اپنے تاریخی گناہ پر معافی مانگنے اور درست کرنے کے بجائے وہ اب ڈھٹائی سے صہیونی حکومت کی پیٹھ تھپک رہا ہے۔