برطانوی قیدیوں کی رہائی پر وزیراعظم کا محمد بن سلمان سے اظہارتشکر

   

ریاض ؍ لندن : سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ۔میڈیا کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے رابطہ کے دوران ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات پر وزیراعظم لز ٹراس سے تعزیت کی اور شاہ چارلس سوم کی تخت نشینی پرمبارکباد دی ہے۔ سعودی ولیعہد نے لز ٹرس کو بھی برطانوی وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کرنے میں سرخرو ہوں۔