برطانوی لیبر پارٹی کا اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ

   

لندن : برطانیہ کی لیبر پارٹی نے اسرائیل پر پابندیوں کے اطلاق کی قرارداد منظور کر لی۔ ملک میں مرکزی حزب اختلاف لیبر پارٹی کی منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی عوامپر نسلی امتیازیت کی حامل انتظامیہ کااطلاق کر رہا ہے۔ قرارداد میں اسرائیل پر پابندیوں کی حمایت کی اور برطانیہ کی اسرائیل کے ساتھ اسلحہ کی تجارت بند کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ قرارداد میں اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملوں کی مذمت کی گئی۔ دریائے اردن کے مغربی کنارے پر قبضے کے اور غزہ کے گرد محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مقبوضہ فلسطین پر غیر قانونی تجارت کے خاتمے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔ قرارداد لیبر پارٹی کو پابند کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ دوسری جانب اردن کی پارلیمان کے ایوان زیریں ایوان نمایندگان نے اتوار کے روز اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غرب اردن اور بیت المقدس میں 5نہتے فلسطینیوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل کو لگام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اردنی پارلیمان کے ارکان نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں قابض فوج کے ہاتھوں 5فلسطینیوں کے قتل کو گھناو?نا جرم قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔