لندن ۔9 ڈسمبر (ایجنسیز) ایک برطانوی کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر عامر خان ہائی بلڈ پریشرکو کنٹرول کرنے کیلئے ایک نہایت سادہ دو لفظی نسخہ تجویزکرتے ہیں اور کہا کہ چلتے رہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ باقاعدہ جسمانی سرگرمی خون کی گردش کو بہتر بناتی ہے، دل کو مضبوط کرتی ہے اور خون کی نالیوں پر دباؤ کم کرتی ہے۔ ورزش کے ساتھ ساتھ وہ نمک کے استعمال میں کمی، پوٹاشیم سے بھرپور غذا کھانے، الکحل اور تمباکو نوشی سے پرہیزکرنے اور وزن کو متوازن رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ ہائی بلڈ پریشرکو مؤثر طریقے سے کنٹرول کیا جاسکے۔