برطانوی مسلمانوں کو اپنے تحفظ کیلئے تشویش

   

لندن : حال ہی میں برطانیہ کے شہر واٹفورڈ کے کارپینڈرز پارک لان قبرستان میں ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں 85 سے زائد مسلم قبروں کی بے حرمتی کی گئی۔ اس واقعہ نے نہ صرف مقامی مسلم کمیونٹی کو صدمہ سے دوچار کیا بلکہ عالمی سطح پر بھی تشویش کی لہر دوڑا دی۔ برطانیہ کی ہیرٹفورڈ شائر پولیس نے اس واقعہ کو واضح طور پر اسلاموفوبک نفرت پر مبنی جرم قرار دیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ بند عمل تھا، جس کا مقصد مخصوص کمیونٹی کو نشانہ بنانا تھا۔ برینٹ کونسل کے لیڈر محمد بٹ اور دیگر سیاسی و سماجی قائدین نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کر کے اظہار یگانگت کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مجرموں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔