لندن : برطانوی ممبرِ پارلیمنٹ یاسمین قریشی کا تاریخ ساز بل کامیابی سے ہمکنارہو گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں ممبر پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے کہا ہے کہ میرا پرائیویٹ ممبرز بل اب سرکاری طور پر قانون بن گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اب ڈیوٹی کے دوران پہلے دن سے لچکدار کام کرنے کی درخواست کی جا سکتی ہے۔