برطانوی میڈیا ٹیم کو بندوق کی نوک پرگرفتار کرلیاگیا

   

تل ابیب:اسرائیل کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ زمینی کارروائی کے ساتھ ساتھ میڈیا کی آواز دبانیکی کوششیں بھی کی جانے لگیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے تل ابیب میں برطانوی ٹی وی کی ٹیم پرحملہ کیا اور میڈیا ٹیم کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج کے حملے کے دوران بندوق کی نوک پر برطانوی ٹی وی کے صحافیوں کو حراست میں لے لیاگیا۔ حملے سے متعلق برطانوی ٹی وی کی جانب سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دھمکیوں اورہراساں کیے بنا صحافیوں کو کوریج کی اجازت ہونی چاہیے۔
خاتون صحافی کی اسرائیلی دعوؤں کی تائیدپر معذرت خواہی
نیویارک: سی این این کی صحافی نے اسرائیلی دعووں کی تائید کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔امریکی ٹی وی چینل سی این این کی صحافی سارا سنڈر نے اسرائیلی دعووں کی بنیاد پر کہا تھا کہ حماس کے فائٹرز نے بچوں کو قتل کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سارا سنڈر کا کہنا تھا کہ اب اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اسرائیلی بچوں کے قتل کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔سارا سنڈر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنے گزشتہ روز کے سوشل میڈیا کے بیان پر افسوس ہے۔