برطانوی ناظم الامور عراقی وزارتِ خارجہ میں طلبی

   

بغداد : عراق کی وزارتِ خارجہ نے اتوار کے روز برطانیہ کے ناظم الامور کو طلب کر لیا۔عراق نے برطانوی سفیر کے ملکی سلامتی وسیاسی صورتِ حال کے متعلق دیے گئے بیان پر باضابطہ احتجاج درج کرایا ہے۔عراقی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ سفیر کے بیان نے عراق کی حکومت اور اس کے مختلف حصوں کی ایک ’تلخ تصویر‘ پینٹ کی ہے۔یہ بیان عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل سفیر اسٹیفن ہیچن نے ٹی وی پروگرام میں عراق کی اندرونی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔