لندن : برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں ایک پارٹی میں شرکت کے بعد شہریوں نے وزیراعظم بورس جانسن سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔پارٹی میں شرکت پر برطانوی وزیراعظم کو پارلیمان میں معافی بھی مانگی پڑی تھی تاہم ان سے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔پارٹی میں شرکت کرنے کے اعتراف کے بعد اپوزیشن رہنما کیئر سٹارمر اور ان کی اپنی پارٹی کے ارکان نے بھی وزیراعظم بورس جانسن سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔یہ پارٹی مئی 2020 میں برطانیہ میں پہلے لاک ڈاؤن کے دوران ڈاؤننگ اسٹریٹ کے گارڈن میں ہوئی تھی۔ اس پارٹی میں تقریباً 30 افراد نے شرکت کی تھی۔ٹور گائیڈ اینٹونی روبنز کا کہنا ہے کہ ’یہ زبردستی کی معافی تھی۔