برطانوی وزیراعظم کا اگلے سال تیسری شادی کاارادہ

   

Ferty9 Clinic

لندن:اپریل 2020 میں شادی سے قبل ہی پانچویں بچے کے والد بننے والے برطانوی وزیراعظم 55 سالہ بورس جانسن آئندہ سال کے وسط تک تیسری شادی کرلیں گے۔برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وزیر اعظم ہاوس کے قریبی ذرائع کے مطابق بورس جانسن خود سے 24 سال کم عمر گرل فرینڈ 33 سالہ کیری سائمنڈز سے جولائی 2022 میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔جوڑے کے ہاں اپریل 2020 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان 2018 سے تعلقات تھے۔اپنے ہاں بچے کی پیدائش سے قبل اگرچہ دونوں نے منگنی بھی کی تھی تاہم اب بچے کی پیدائش کے دو سال بعد آئندہ سال تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ گزشتہ ڈھائی سو سال میں بورس جانسن وہ پہلے برطانوی وزیر اعظم بن جائیں گے، جو وزارت عظمیٰ پر براجمان ہوتے ہوئے شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔اس وقت بورس جانسن برطانوی تاریخ کے وہ پہلے وزیر اعظم بھی ہیں، جو شادی کیے بغیر ہی وزیر اعظم ہاوس میں گرل فرینڈ کے ساتھ رہ رہے ہیں اور ان کے ہاں بچہ بھی ہوا۔بورس جانسن سے قبل 2010 میں ڈیوڈ کیمرون وہ پہلے وزیر اعظم بنے تھے، جن کے ہاں وزارت عظمیٰ کے دوران بچے کی پیدائش ہوئی تھی تاہم وہ شادی شدہ تھے۔بورس جانسن کے کیری سائمنڈز سے ہونے والے بچے کے علاوہ بھی 4 بچے ہیں اور انہوں نے پہلے دو شادیاں بھی کر رکھی تھیں۔
، جو دونوں طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ اگلے سال تک بورس جانسن کی دوسری طلاق بھی مکمل ہوجائے گی، جس کے بعد وہ جولائی 2022 میں تیسری بار شادی کریں گے۔