برطانوی وزیراعظم کا سابق مسلمان وزیر کی جانب سے مذہبی تعصب کی شکایت پر تحقیقات کا حکم

   

لندن : برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے مسلمان جونئیر وزیر نصرت غنی کی جانب سے اسلام سے تعصب کی بناء پر نوکری سے فارغ کئے جانے کے الزامات کی تحقیقات کاحکم دیا ہے۔فروری 2020 میں اپنی ملازمت سے برخاست ہونے والے والی 49 سالہ نصرت کے مطابق حکام نے انہیں بتایا کہ ان کے مذہبی اطوار کے سبب ان کے ساتھی وزراء کو ’تحفظات‘ تھے۔برطانوی وزیر اعظم کے دفتر 10 ڈائوننگ سٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’’برطانوی صدر نے کابینہ کو نصرت غنی کے الزامات پر تحقیقات کروانے کا حکم دیا ہے‘‘۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ برطانوی وزیر اعظم نے جولائی 2020 میں نصرت غنی سے ملاقات میں ان الزامات کے بارے میں بات چیت کی تھی۔ڈائوننگ سٹریٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے الزامات کے سامنے آنے پر نصرت غنی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ کنزرویٹو پارٹی کے مرکزی دفتر میں شکایت کریں تاکہ اس پر کوئی کارروائی عمل میں لائی جاسکے، جس پر نصرت غنی نے عمل نہیں کیا۔