لندن :برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو فون کرکے قاتلانہ حملہ کی مذمت کی۔ برطانوی حکام کے مطابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے حملہ میں ہلاک شخص کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ کیئر اسٹارمر نے ڈونالڈ ٹرمپ اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکہ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی جس میں ڈونالڈ ٹرمپ زخمی ہوئے۔