برطانوی وزیرطارق احمد دورہ ہند میں والدہ کے گاؤں جودھ پور جائیں گے

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: برطانیہ کے وزیر لارڈ طارق احمد سائنس، تحقیق اور اختراعی روابط کو مضبوط بنانے کے مضبوط ارادے کے ساتھ 27 سے 31 مئی تک ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ راجستھان کے جودھ پور کے دورے کے دوران اپنی والدہ کے گھر بھی جائیں گے ۔برطانیہ ہائی کمیشن کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ جودھ پور، نئی دہلی اور حیدرآباد میں تاریخی ثقافتی مقامات اور ہائی ٹیک ریسرچ سائٹس کا دورہ کریں گے جبکہ حکومت ہند کے سینئر عہدیداروں سے ملاقات کریں گے ۔