برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک کو روانڈا بل پرشکست کا منہ دیکھنا پڑ گیا

   

لندن: برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک کو روانڈا بل پر شکست کا منہ دیکھنا پڑ گیا۔ سوناک کو باغی ارکان کی مخالفت مہنگی پڑ گئی، دارالامرا میں حکمراں جماعت کو روانڈا بل پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ برطانیہ کے پارلیمان کے ایوان بالا نے وزیر اعظم رشی سوناک کے ، سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو روانڈا بھیجنے کے متنازعہ منصوبے کو مؤخر کرنے کے حق میں ووٹ دیدیا ہے۔ رشی سوناک کی جانب سے اپنے ارکان پر زور دیا گیا تھا کہ وہ اس منصوبے کی حمایت کریں لیکن اس کے باوجود پیر کو غیر منتخب ہاؤس آف لارڈز کا تاخیر کے حق میں ووٹ آ گیا، برطانوی وزیر اعظم نے اس منصوبے کو ‘عوام کی مرضی’ قرار دیا تھا۔روانڈا بل میں تاخیر کی قرارداد 171 کے مقابلے میں 214 ووٹوں سے منظور کی گئی، بل میں کہا گیا تھا کہ جب تک حکومت اس بات کا اطمینان نہ کر لے کہ پناہ کے متلاشیوں کیلئے روانڈا ایک محفوظ ملک ہے تب تک اس منصوبے کو مؤخر کیا جائے۔