برطانوی وزیر اعظم کے خلاف مالی بدعنوانی کی تحقیقات

   

لندن 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے خلاف مالی بدعنوانی کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایک امریکی کاروباری خاتون کے ساتھ ان کے روابط کا معاملہ ایک پولیس واچ ڈاگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ قبل ازیں سنڈے ٹائمز میں چھپنے والی ایک رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ جانسن کے جینیفر آرکوری کے ساتھ تعلقات میں ممکنہ طور پر ذاتی مالی مفاد کا عنصر شامل ہوسکتا ہے۔