برطانوی وزیر خارجہ کی سعودی ولیعہد سے ایران کے بارے میں بات چیت

   

Ferty9 Clinic

انگلینڈ: برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے سعودی عرب کے دورے کے دوران ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ لندن میں برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق اس ملاقات میں دو طرفہ امور، ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلقہ موضوعات اور خاص طور پر ایرانی جوہری معاہدے کے ممکنہ احیاء کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ بین الاقوامی طاقتیں ایران کے ساتھ دو ہزار پندرہ میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی بحالی کی خواہشمند ہیں مگر تہران کا علاقائی حریف ملک سعودی عرب خطے میں سلامتی سے متعلقہ وجوہات کے باعث اس بحالی کے خلاف ہے۔