برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل مستعفی

   

لندن: برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل اپنے عہدہ سے مستعفی ہوگئیں۔ پریتی نے نئی پارٹی قیادت کے انتخاب کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیااوربورس جانسن کو اپنے استعفیٰ سے آگاہ کردیا۔ لزٹرس کو برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب کرلیاگیا۔ انہوں نے پارٹی لیڈر منتخب ہونے کی دوڑ میں اپنی ہی پارٹی کے رشی سونک کوشکست دی،نومنتخب وزیراعظم لز ٹرس کو 81ہزار 326ووٹ ملے، لز ٹرس کے حریف رژی سونک کو 60ہزار 399ووٹ مل سکے۔