لندن ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : خلیجی علاقہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان برطانوی دفتر خارجہ کے ایک وزیر اتوار کو ایران کا دورہ کریں گے اور ایرانی حکومت کے سینئیر حکام سے بات چیت کریں گے ۔ اس محکمہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکتی وزیر برائے مشرق وسطیٰ اینڈریو مورسین اس بحران میں فی الفور کمی اور ایران کے علاقائی طرز عمل اور نیوکلیر سمجھوتہ پر پابندی سے دستبردار ہونے اس کی دھمکیوں پر برطانوی تشویش سے واقف کروائیں گے کیوں کہ برطانیہ اس سمجھوتہ پر مکمل عمل آوری کے عہد کا پابند ہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقائی کشیدگیوں میں اضافہ کی اس گھڑی اور نیوکلیر سمجھوتہ کے مستقبل سے متعلق کلیدی دور میں یہ دورہ حکومت ایران کے ساتھ کھلے دل و دماغ کے ساتھ تعمیری تال میل کا موقع فراہم کریگا ۔
مارلن منرو کا مجسمہ چوری
لاس اینجیلس ۔ 22 جون ِ(سیاست ڈاٹ کام)ہالی ووڈ پہلی سپر اسٹار کا درجہ رکھنے والی آنجہانی اداکارہ مارلن منرو کا مجسمہ چوری کرلیا گیا۔مارلن منرو کا مجسمہ لاس اینجلس میں قائم ہولی وڈ میوزیم کی 2 منزلہ عمارت کے کارنر میں قائم ’ہولی وڈ خواتین کے جھروکے‘ کے نام سے قائم حصے سے چرایا گیا۔
