لندن : قانون کی بالادستی ہر مہذب معاشرے کی پہچان۔ برطانیہ کے وزیر ریلوے، لارڈ پیٹر ہینڈی لندن میں ایک چیریٹی تقریب میں بس چلا رہے تھے کہ موبائل پر کسی سے باتیں کرنے لگے۔یہ عمل دیکھنے والے ایک شہری نے معاملہ پولیس میں رپورٹ کر دیا۔پوچھ گچھ ہوئی تو لارڈ پیٹر نیمن گھڑت بہانے کرنے اور اپنے عہدے کی دھونس ڈالے بغیر دوران ڈرائیونگ موبائل سننے کا اعتراف کیا جو قانون کی خلاف ورزی تھی۔انھیں جرمانہ ہوا اور ڈرائیونگ لائسنس پر چھ پوائنٹ بھی لاگو ہو گئے۔
نیوجرسی کے جنگلات میں آتشزدگی3ہزار افراد کی نقل مکانی
نیو جرسی: نیو جرسی کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے 3,200 ایکڑ رقبے کو اپنی زد میں لے لیا ہے جس سے اوشین کنٹری کے ہزاروں باشندوں کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے ۔ نیو جرسی فاریسٹ فائر سروس نے یہ اطلاع دی۔ نیو جرسی فائر سروس نے ایکس پر اپنی تازہ ترین معلومات میں کہا ‘‘گرین ووڈ فاریسٹ وائلڈ لائف مینجمنٹ ایریا میں منگل کی رات لگی آگ اوشین اور لیسی ٹاؤن شپ میںاب بھی جل رہی تھی اور صرف 5 فیصد آگ پر ہی قابو پایا جاسکا ہے ۔آگ سے تقریباً 1,300 انفرااسٹرکچر کو خطرہ لاحق ہوگیا اور 3,000 رہائشیوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے ۔ جنگل میں آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔