لندن ۔ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 5 نے انتباہ جاری کیا ہے کہ مبینہ چینی ایجنٹ برطانیہ کی سیاست میں مداخلت کے لیے ارکان پارلیمان سے رابطہ میں ہے۔ کرسٹین چنگ لی نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے ایما پر ارکان پارلیمان کو عطیات دیے۔ لیبر پارٹی کے رکن بیری گارڈنر کو 5 برس کے دوران 4 لاکھ 20 ہزار پاونڈ سے زیادہ عطیات دیے گئے۔ لبرل ڈیموکریٹ رہنما سر ایڈ ڈیوی کو بھی 5 ہزارپاونڈ کا عطیہ اس وقت ملا جب وہ توانائی کے وزیر تھے۔
