برطانوی پرنس اینڈریو کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ

   

واشنگٹن : امریکہ میں ایک خاتون نے برطانوی شہزادے اینڈریو کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ مبینہ متاثرہ خاتون ورجینیا روبرٹس جوفری نے بتایا کہ ان کی عمر سترہ برس تھی، جب انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ جوفری کے وکلا نے مین ہیٹن کی عدالت میں برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ اینڈریو کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ورجینیا جوفری نے پہلے بھی سن 2019 میں پرنس اینڈریو کے خلاف الزامات لگائے تھے۔ وہ امریکہ میں جنسی جرائم کے مرتکب جیفری ایپسٹائن اور اْن کے پیڈوفائل رنگ کے مقدمے میں مرکزی مدعی تھیں، اس کیس میں پرنس اینڈریو کا نام بھی سامنے آتا رہا۔