l بینک آف انگلینڈ کی طرف سے 2021ء میں جاری کئے جانے والے 50 پاؤنڈ کے نئے کرنسی نوٹ پر انگریزی ریاضی داں ایلن ٹورنگ کی تصویر شائع کی جائے گی۔ ٹورنگ نے جرمن ڈکٹیٹر ہٹلر کے نازی خفیہ کوڈ کا مشکل ترین اور پراسرار معمہ حل کرتے ہوئے دوسری عالمی جنگ جیتنے میں اپنے ملک برطانیہ کی مدد کی تھی۔ مجوزہ نوٹ پر ایک کوڈ بھی شامل کیا جارہا ہے جس میں ان کی تاریخ پیدائش (23 جون 1912) دکھائی گئی ہے۔ ٹورنگ ہم جنس پرست تھے اور اس زمانہ میں یہ جرم کی سزاء کے طور پر ان کی قصی کردی گئی تھی جس پر دلبرداشتہ ہوکر انہوں نے 1954ء میں خودکشی کرلیا تھا۔
