برطانوی ہائی کمشنر نے آندھراکی غذاوں کی ستائش کی

   

حیدرآباد11اگست (یواین آئی)برطانوی ہائی کمشنر متعینہ حیدرآباد اینڈریو فلیمنگ نے آندھراپردیش کی غذاوں کی ستائش کی۔فلیمنگ جنہوں نے ریاست کا دورہ کیا اور ضلع گنٹور کے کازی گاوں روانگی کے دوران ایک ہوٹل میں دوپہر کا کھانا کھایا جو آندھرائی طرز کا تھا۔اس موقع پر انہوں نے آندھرائی طرز کے کھانے کی ستائش کرتے ہوئے اس کو ذائقہ دار قراردیا۔اس موقع پرانہوں نے تلگو تہذیب اور ثقافت پر مبارکباد پیش کی۔ان کے آندھرائی غذا کھانے کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔قبل ازیں فلیمنگ نے آندھراپردیش چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیڈریشن کے ارکان سے ملاقات کی اور برطانیہ کے ساتھ اے پی کے تجارتی اشتراک کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔