برطانیہ، عوام کو غذائی اشیاء کے حصول میں سخت دشواریاں

   

لندن 12 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ میں کورونا سے15 لاکھ سے زائد افراد کو غذائی اشیاکے حصول میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ میڈیا کے مطابق رپورٹوں اور تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ 3 ہفتوں سے جاری قرنطینہ کی وجہ سے برطانیہ کے 15 لاکھ سے زائد افراد کو غذائی اشیا کے حصول میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے فلاحی ادارے جو لوگوں تک غذائی اشیاء پہنچانے کا کام کرتے ہیں انہیں غذائی اشیاء کی مانگ میں اضافہ کا سامنا ہے اور وہ طلب کو پورا نہیں کر پا رہے۔دوسری جانب برطانیہ کے ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ کی صورت میں وہ ان کی دیکھ بھال نہیں کر سکتے اور ہسپتالوں میں جگہ بھی نہیں ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا متاثرین 78 ہزار ہیں جبکہ مہلوکین کی تعداد 9 ہزار 800 ہے ۔