لندن: برطانوی شہر ہڈرز فیلڈ میں پاکستانی نژاد برطانوی خاندان کے 4 افراد کو بہو عنبرین فاطمہ کو جسمانی نقصان پہنچانے کے جرم میں مجرم قرار دے دیا گیا۔ڈان کی رپورٹ کے مطابق امبرین فاطمہ کے شوہر اصغر شیخ (30 سال) ،سسر خالد شیخ 55 ، ساس شبنم شیخ 53 اور 29 سالہ بھابھی شگفتہ شیخ کو عدالت نے سماعت کے بعد قصور وار قرار دیا۔ملزمان نے ایمبولینس بلانے میں تاخیر کی اور عنبرین 3 روز تک بے ہوش رہی، بروقت علاج نہ ہونے کے سبب وہ 8 برس سے نیم بے ہوشی کی حالت میں ہے ۔مقدمہ کی سماعت رواں برس اکتوبر کے اوائل میں شروع ہوئی تھی، عدالت کو بتایا گیا کہ عنبرین2014 میں اصغر کے ساتھ شادی کیلئے پاکستان سے برطانیہ گئی تھی، چند ماہ کے اندر ہی دونوں کے درمیان تعلق میں تناؤ پیدا ہونے کے سبب وہ سماجی طور پر تنہائی کا شکار ہوگئی تھی۔لیڈز کراؤن کورٹ کی جیوری نے 10 گھنٹے سے زائد کی بحث کے بعد عنبرین کے شوہر اور اس کے اہل خانہ کے خلاف متفقہ طور پر جرم کا فیصلہ واپس لیا۔