وزارت اُمور خارجہ نے برطانیہ کی اپوزیشن لیبر پارٹی پر ہنگامی تحریک منظور کرنے پر تنقید کی ہے۔ لیبر پارٹی نے تحریک کے ذریعہ بین الاقوامی مبصرین سے اپیل کی ہے کہ کشمیر کو جائیں اور کشمیریوں کی عزت نفس کے حق کا مطالبہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے بیان کیاکہ یہ ووٹ بینک کے مفادات حاصل کرنے کی کوشش ہے۔ اِس مسئلہ پر لیبر پارٹی کے ساتھ بات کرنے کاکوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی پر کئی گوشوں نے تنقید بھی کی ہے۔