برطانیہ ، خالصتان کی حمایت پر ٹی وی چینل کا لائسنس منسوخ

   

لندن : برطانوی حکام نے سکھوں کے معروف پنجابی ٹی وی چینل پر خالصتان سے متعلق متنازعہ مواد نشر کرنے کا الزام لگا کر اس کا لائسنس منسوخ کر دیا۔ یورپ میں آباد سکھ برادری میں مقبول ٹی وی چینل کو پہلے جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔برطانیہ میں میڈیا اور نشریات سے متعلق ریگولیٹری ادارے آف کام نے خالصہ ٹیلی ویژن چینل سے نشر ہونے والے ایک متنازع پروگرام کے بعد فیصلہ کیا۔ حکام کا کہناہے کہ پنجابی ٹی وی چینل پر ایسا مواد نشر کیا گیا،جس سے تشدد بھڑک اٹھنے کے ساتھ خالصتان کی تحریک کو بھی ہوا مل سکتی تھی۔ آف کام نے خالصہ ٹیلی ویژن کو جواب دینے کے لیے 21 دن کا وقت دیا ہے ،جس کے بعد ہی اس کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار سکھوں کے ٹی وی چینل سے پریشان نے اور برطانیہ نے بھارت کے دباؤ ہی پر یہ فیصلہ کیا ہے۔ مودی سرکار نشریاتی ادارے سے نالاں ہے اور وہ برطانوی حکام کو اس کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے کہتی رہی ہے۔