لندن : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ یکم جنوری کو یوروپی یونین سے برطانیہ اپنے تمام اختیارات اور کنٹرول حاصل کرے گا۔ ہماری رقومات ہماری سرحدوں اور ہمارے قوانین پر ہمارا ہی کنٹرول ہوگا۔ انہوں نے یوروپی یونین کے قوانین کی پابندی کرنے برطانیہ کی جاریہ مدت کی منتقلی کے ختم ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم بہت جلد اپنے اختیارات کو روبہ عمل لائیں گے۔ برطانیہ نے گزشتہ سال 31 جنوری کو یوروپی یونین سے علیحدگی اختیار کی تھی۔
