لندن ؍ تل ابیب : برطانوی اور اسرائیلی وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ مضمون میں لکھا ہے کہ برطانیہ اور اسرائیل ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کے لیے دن رات کام کریں گے۔میڈیا کے مطابق برطانیہ کی لز ٹرس اور ان کے اسرائیلی ہم منصب یائر لیپڈ نے اتوار کو ٹیلی گراف اخبار میں لکھا کہ ’وقت تیزی سے گزر رہا ہے، جو تہران کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہمارے شراکت داروں اور دوستوں کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت کو بڑھاتا ہے۔‘