برطانیہ اور جاپان کے مابین بریگزٹ کے بعد پہلا تجارتی معاہدہ ٹوکیو؍ لندن: برطانیہ نے جاپان کے ساتھ بعد از بریگزٹ پہلا تجارتی معاہدہ طے کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ برطانوی بین الاقوامی تجارت کے ادارے کے مطابق ٹوکیو اور لندن حکومت کے مابین آزاد تجارتی معاہدہ کی مالیت انیس اعشاریہ پانچ بلین امریکی ڈالر بنتی ہے۔ جاپانی وزیر خارجہ اور برطانوی سیکرٹری برائے تجارت نے آج جمعہ کے روز ویڈیو کانفرنس کے دوران اقتصادی شراکت داری کے اس معاہدے پر اتفاق کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت اکتیس دسمبر تک یورپی یونین اور جاپان کے موجودہ تجارتی معاہدے کے تحت جاری رہے گی۔