برطانیہ: بچوں کو ’لوڈوز‘ کورونا ویکسین لگانے کی سفارش

   

لندن : برطانیہ میں صحت کے خطرات سے دوچار بچوں کو ’’لوڈوز‘‘ کورونا ویکسین لگانیکی سفارش کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایم ایچ آر اے کی چیف ایگزیکٹو نے 16 اور 17 برس کے بچوں کو بوسٹر لگانے کی سفارش کی ہے۔حکومتی ایڈوائزر کا کہنا ہے کہ 5 سے 11 سال کیبچوں کو ابھی ویکسین لگانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ایڈوائزر کا کہنا ہے کہ این ایچ ایس کی ترجیح اب بھی بالغ افراد کو جلد از جلد بوسٹر لگانا ہے۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایڈوائزری پینل نے کورونا ویکسین بوسٹر شاٹ لگوانے کی سفارش کی ہے۔