برطانیہ جانے والے 22 تارکین وطن کو بچالیا گیا

   

Ferty9 Clinic

للے (فرانس) ۔ 28 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی بچاؤ کاروں نے ایسے 22 تارکین وطن کو جن میں گیارہ بچے تھے ، کو بچالیا ۔ جس جہاز میں وہ سفر کر رہے تھے وہ اچانک خراب ہوگیا جس کے ذریعہ وہ غیر قانونی طورپر برطانیہ پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ فرانسیسی میری ٹائم نے یہ بات بتائی ۔ اطلاعات کے مطابق ایک برطانوی ماہی گیر کشتی نے منگل کے روز فرانسیسی عہدیداروں کو تارکین وطن کے جہاز کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے چوکس کردیا تھا جو مصائب میں گھر گیا تھا ۔ بچاؤ کاروں نے بالآخر تمام تارکین وطن کو حفاظت کے ساتھ شمالی فرانس کے بولون ، سر ، میر پہنچادیا جہاں انہیں سرحدی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

امریکہ جاپان کو میزائل انٹرسیپٹر سسٹم فروخت کرنے پر آمادہ
واشنگٹن، 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزارت خارجہ نے جاپان کو 3.3 ارب ڈالر س مالیت کے 73 اسٹینڈرڈ میزائل -3 انٹرسیپٹر سسٹم فروخت کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔