برطانیہ رضاکارانہ طور پر کورونا وائرس لگانا چاہتا ہے

   

Ferty9 Clinic

لندن : کورونا وائرس سے متعلق مزید تحقیق کے لیے برطانیہ رضاکاروں کو کورونا وائرس لگانے کا سلسلہ شروع کرنا چاہتا ہے۔ لندن میں وزارت اقتصادیات کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے انہیں ایسے 90 افراد کی ضرورت ہے، جو خود کو رضاکارانہ طور پر پیش کریں۔ ان رضاکاروں کی عمریں 18 سے 30 برس کے درمیان ہونی چاہئیں۔ ان رضاکاروں کو کوئی ویکسین بھی نہیں لگائی جائے گی۔ محققین یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کورونا وائرس کے خلاف انسانی مدافعتی نظام کیسے ردعمل ظاہر کرتا ہے۔