برطانیہ سے آئے 7 افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں برطانیہ سے واپس آئے 7 افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ ان افراد کے نمونوں کو مزید جانچ کیلئے لیب کو روانہ کیا گیا ہے تاکہ یہ پتہ چلایا جاسکے کہ آیا وہ کورونا کی نئی شکل کا شکار تو نہیں ہیں۔ محکمہ صحت کے عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا کی نئی لہر نے دنیا بھر کو متفکر کردیا ہے اور برطانیہ کیلئے پروازیں بھی روک دی گئی ہیں۔ تلنگانہ میں بھی برطانیہ سے واپس آنے والوں پر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے اور ان کے معائنے کئے جا رہے ہیں۔ ان معائنوں میں سات کورونا پازیٹیو مریضوں کا پتہ چلا ہے ۔