برطانیہ سے انڈیا کیلئے پاسنجر فلائیٹس شروع

   

نئی دہلی: برطانیہ سے ہندوستان کیلئے محدود تعداد میں پاسنجر فلائیٹس کا جمعہ سے احیاء ہوا جبکہ اس ملک میں کوروناوائرس کی نئی شکل ابھرنے کے سبب 16 دن کیلئے یہ پروازیں معطل رکھی گئی تھیں۔ جمعہ کو لندن سے دہلی ایرپورٹ پر پہنچنے والی پہلی فلائیٹ ایرانڈیا کی AI112 رہی جس میں 256 مسافرین یہاں پہنچے۔ جین اسٹرنگس ڈائگناسٹک سنٹر تمام مسافرین کی کوروناوائرس ٹسٹنگ کررہا ہے جو دہلی ایرپورٹ پہنچ رہے ہیں۔