لندن : برطانوی پارلیمانی کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کو تسلیم کرنے کے کسی شیڈول کا اعلان کرے۔برطانوی پارلیمنٹ کی بین الاقوامی ترقیاتی کمیٹی نے غزہ میں انسانی صورتحال، مغربی کنارے میں ہونے والی پیش رفت اور بے گھر فلسطینیوں کے بارے میں اپنی رپورٹ شائع کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملوں کے جواب میں اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر شہری ہلاکتیں ہوئیں اور غزہ کے شہری بنیادی ڈھانچے کی تباہی ہوئی۔رپورٹ میں مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں اسرائیلی کاروائیوں کو بھی جگہ دی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 سے 31 اکتوبر 2024 کے درمیان خطے میں فلسطینیوں کے 1,800 ڈھانچوں کو مسمار کیا اور اسی عرصے میں 736 فلسطینی مارے گئے۔برطانوی راج سے ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے شیڈول کا اعلان کرنے کا مطالبہ کرنیو الی رپورٹ میں کہا گیا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا مستقل اور پائیدار امن کے لیے ضروری ہے۔کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومتِ برطانیہ کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے ۔