چینائی : برطانیہ میں کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ (اسٹرین) کے پائے جانے کی رپورٹ کے درمیان یہاں انا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لندن سے پہنچی برٹش ایئرویز کارگو فلائٹ کے عملے کے نو ممبران کی کورونا جانچ کرنے کے بعد انہیں کورنٹائن مرکزمیں بھیج دیا گیا ہے ۔ہوائی اڈے کے ذرائع نے بتایا کہ کورونا کے نئے اسٹرین پائے جانے کی رپورٹ کے بعد مرکزی حکومت نے لندن سے آنے والی تمام پروازوں پر 31 دسمبر کے لئے پابندی عائدکردی تھی لیکن خصوصی اجازت لینے کے بعد کارگو طیاروں کو ہندوستان میں آنے کی اجازت دی گئی ہے ۔چنئی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر آج صبح برٹش ایئرویز کی ایک کارگو پرواز کی آمد ہوئی جس کے بعد عملے کے تمام نو ممبران کی کورونا جانچ کرنے کے بعد انہیں کوارنٹائن مرکز بھیج دیا گیا۔