برطانیہ سے 250ہندوستانیوں کی واپسی کا آغاز

   

لندن ۔ /8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تقریباً 250 ہندوستانی اسٹوڈنٹس اور سیاح جو تقریباً دو ماہ سے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے سبب برطانیہ میں پھنسے ہیں ، وہ ہفتہ کو لندن سے ممبئی کیلئے وطن واپسی کی پہلی فلائیٹ میں سوارہورہے ہیں ۔ ہندوستانی حکومت کی طرف سے 7ایرانڈیا روٹس میں سے یہ پہلی پرواز ہے ۔ لندن کے ہیترو ایرپورٹ سے 6 ہندوستانی شہریوں کیلئے ایک ہفتہ میں پروازیں چلائی جائیں گی ۔ ممبئی کیلئے ہفتہ اور منگل ، بنگلورو (اتوار) ، حیدرآباد (پیر) ، احمد آباد (چہارشنبہ) ، چینائی (جمعرات) اور نئی دہلی کیلئے جمعہ کو فلائیٹ چلے گی ۔ مسافرین کی درجہ حرارت کے سلسلے میں جانچ ہوگی جو کووڈ۔ 19 کی علامتوں میں سے ہے ۔ اس کے بعد ہی مسافرین بورڈنگ کرسکیں گے ۔