برطانیہ شمالی آئرلینڈ میں امن کی حمایت کرے: وزیراعظم

   

ڈبلن: آئرش وزیر اعظم مائیکل مارٹن نے برطانوی حکومت سے شمالی آئرلینڈ میں امن اور استحکام کی حمایت کے لیے مشترکہ طورپرکام کرنے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے جمعرات کو کہا کہ گڈ فرائیڈے معاہدے کے تحفظ اور شمالی آئرلینڈ میں امن و استحکام کی حمایت کے لیے مشترکہ طورپر کام کرنا برطانوی اور آئرش حکومتوں کی اہم ذمہ داریاں ہیں۔ برطانیہ آئرلینڈ کا قریبی پڑوسی ہے اور ان جزائر پر امن اور خوشحالی کے لیے برطانوی اور آئرش حکومتوں کے درمیان شراکت داری بہت ضروری ہے ۔ مارٹن نے برطانیہ سے شمالی آئرلینڈ پروٹوکول پر یورپی یونین کے ساتھ خاطر خواہ تعلقات استوار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔