لندن : برطانوی حکومت کی جانب سے ویزا سسٹم میں نمایاں تبدیلیاں لائے جانے کا امکان ہے تاکہ اہم صنعتوں کے لیے افرادی قوت کی کمی کے مسئلے پر قابو پایا جاسکے۔فنانشنل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم لز ٹرس کی جانب سے غیرملکی ورکرز کے لیے ویزوں کے حصول کو آسان بنایا جائے گا تاکہ اہم صنعتوں کو افرادی قوت مہیا کی جاسکے۔یہ فیصلہ برطانیہ میں کساد بازاری کے انتباہ کے بعد کیا گیا ہے۔برطانوی وزیراعظم کی جانب سے کچھ شعبوں کے لیے انگلش بولنے کی شرط کو بھی نرم کیا جائے گا تاکہ برطانیہ میں زیادہ غیرملکی ورکرز آسکیں۔برطانوی حکومت پر صنعتوں کی جانب سے غیرملکی ورکرز کے لیے ویزا سسٹم میں نرمی کے لیے دباؤ ڈالا جارہا تھا۔نئے پروگرام کے تحت یورپی یونین سے باہر کے ممالک سے تعلق رکھنے والے غیرملکی افراد کے لیے برطانیہ میں داخلہ آسان بنایا جائے گا۔