برطانیہ لاک ڈاؤن میں توسیع کا امکان

   

لندن ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں جاری لاک ڈاؤن کی مدت میں تین ہفتوں کی توسیع کا امکان ہے۔ وزیر خارجہ ڈومینک راب اس سلسلے میں آج دیگر وزراء سے مشاورت کر رہے ہیں جس کے بعد توسیع کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا جا سکتا ہے۔ برطانیہ میں کووڈ۔19سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد قریب 13 ہزار ہے۔