برطانیہ: ماہانہ 10ہزار اضافی ڈرائیونگ ٹسٹ کرنے کا اعلان

   

لندن : برطانیہ میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے بیک لاگ میں پھنسے ہوئے امیدواروں کی تعداد کو نیچے لانے کے لیے ماہانہ 10ہزار اضافی ڈرائیونگ ٹیسٹ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے انگلینڈ میں سیکھنے والے ڈرائیوروں کی تعداد بھی کم کرنے کا عندیہ دیا ہے، 5 ماہ سے زائد عرصے سے ٹیسٹ کے لیے انتظار کرنے والے ڈرائیوروں کا بیک لاگ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔سیکریٹری ٹرانسپورٹ ہیڈی الیگزینڈر نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد اگلے موسم گرما تک بیک لاگ کو ختم کرنا ہے، اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے 1 ماہ میں کم از کم 10 ہزار اضافی ڈرائیونگ ٹیسٹ فراہم کیے جائیں گے، پارلیمنٹ کی ٹرانسپورٹ کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ موجودہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے انتظار کے اوقات مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہیں۔