لندن : برطانیہ میں متنازع بل کے خلاف پرتشدد احتجاج کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا۔ خبررساں اداروں کے مطابق برسٹل میں مظاہرین نے اہل کاروں پر شیشے کی بوتلیں اور انڈے پھینکے۔ اس دوران مشتعل افراد نے اہلکاروں سے ان کی ڈھالیں بھی چھیننے کی کوشش کی۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ انتشار پھیلانے کی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
