برطانیہ میںمہاجر بچوں کی ملک بدری کا اندیشہ

   

لندن : برطانیہ میں ہزاروں یورپی بچے اب تک بے فکر تھے، تاہم بریگزٹ کے بعد انہیں خدشات نے گھیر لیا ہے۔ ان کے کسی بھی دستاویزی ریکارڈ سے باہر رہ جانے کا شدید خطرہ ہے، جب کہ ان ہزاروں بچوں کو ملک بدر بھی کیا جا سکتا ہے۔ لندن اور برسلز کو مل کر اس مسئلے کا حل نکالنا ہو گا، تاہم دونوں بے پروائی دکھا رہے ہیں۔ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج یا بریگزٹ کے حوالے سے لندن اور برسلز کے مابین 2020ء میں ایک معاہدہ طے پایا تھا، جسے یورپی یونین کی آبادی کاری اسکیم کہا جاتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت بریگزٹ سے پہلے تک یورپی یونین کے دیگر رکن ممالک کے جو باشندے برطانیہ میں آباد تھے، انہیں آئندہ بھی برطانیہ میں قیام کا حق حاصل رہے گا۔ اسی طرح جو برطانوی باشندے یورپی یونین کے شہریوں کے طور پر بریگزٹ سے پہلے اس اتحاد کے دیگر رکن ممالک میں رہائش پذیر تھے، وہ بھی آئندہ ان ممالک میں مقیم رہنے کا قانونی حق رکھتے ہیں۔