لندن ، 6 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) یورپی کے دیگر ممالک کی طرح عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے شدید متاثر برطانیہ میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اٹلی سے زائد ہو گئی ہے ۔ ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29427 تک پہنچ گئی ہے ۔برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے منگل کو یومیہ پریس کانفرنس میں یہ اطلاع فراہم کی ۔ مسٹر راب نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں کووڈ ۔19سے 693 ہلاک ہوئے ہیں جس سے ہلاک شدگان کی تعداد 29427 ہو گئی ہے ۔ ہلاک شدگان کی تعداد میں اسپتالوں کے علاوہ دیگر مقامات پر ہوئی ہلاکتیں بھی شامل ہیں ۔ برطانیہ میں اب تک 194990 افراد کوروناسے متاثر ہیں ۔