لندن : یورپی ملک برطانیہ میں افراط زر کی شرح گزشتہ نو برسوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اگست کے مہینے میں کنزیومر پرائسز انڈیکس (سی پی آئی) میں 3.2 فیصد کا اضافہ ہوا، جو کہ مارچ دو ہزار بارہ کے بعد بلند ترین اضافہ ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق افراط زر میں اضافے کی ایک وجہ کورونا وبا بنی ہے جبکہ آئندہ مہینوں میں بھی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ عارضی ہو سکتا ہے کیوں کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے متعدد اقدامات متعارف کروا رہی ہے۔