لندن : اشیائے خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے برطانیہ میں افراط زر کی شرح کو 9.1 فیصد تک پہنچا دیا ہے جو گزشتہ 40 برس کی ایک نئی بلند ترین شرح ہے۔ برطانیہ کے قومی دفتر برائے شماریات کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں اضافہ اس بلند ترین شرح کی وجہ بنی ہے۔ مئی کے دوران صارفین کے لیے قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر اضافہ 0.7 فیصد رہا۔ برطانوی معیشت ان دنوں جمود کا شکار ہے اور خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو برطانیہ معاشی بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔