لندن : وزیراعظم نریندر مودی عالمی سطح پر نمایاں خطاب کرنے والے ہیں جو جمعرات کو برطانیہ میں منعقد شدنی انڈیا گلوبل ویک 2020 کا ایونٹ ہے۔مودی کا خطاب توقع ہے کہ ہندوستان کی تجارتی اور بیرونی سرمایہ کاری کے امکانات پر مرکوز رہے گا۔ وزیراعظم کورونا وائرس کے سبب ویڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کریں گے ۔ یہ سہ روزہ سمٹ ورچول پلیٹ فارم پر منعقد کی جارہی ہے ۔ برطانیہ کی طرف سے پرنس چارلس اس ایونٹ سے خصوصی خطاب کریں گے۔